ایکواڈور میں ساحل سمندر سے دور آج صبح 7.8 شدت کا زلزلہ آیا جس کے سخت جھٹکے محسوس کئے گئے۔
زلزلے کے مرکز کے قریب خاصہ نقصان ہوا ہے۔
زلزلے کی وارننگ دینے والے مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز دارالحکومت
كوئیٹو سے 173 کلومیٹر شمال مغرب میں زمین کی 20 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا. مرکز نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا "زلزلے کے مرکز کے 300 کلومیٹر کے اندر اندر، ایکواڈور اور کولمبیا کے ساحل پر سونامی آنے کا امکان ہے." یہ زلزلہ ہندستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے چھ بجے آیا تھا